اورماڑہ میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مکران کوسٹل ہائی وے بند

اورماڑہ(یو این اے )کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیے بندش اور رات کے دوران بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے خلاف اورماڑہ کے نوجوانوں نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کر دیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے سندھ مکران سفر کرنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مکران کوسٹل شاہراہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں