بنوں میں حالات معمول پر آگئے ،موبائل سروس بحال

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں حالات معمول پر آگئے، کاروبار اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔شہر اور گردونواح میں موبائل سروس بحال کر دی گئی ۔ دھرنا کمیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کو بااختیار اور رات کے وقت علاقے میں گشت کیا جائے، تخریب کاروں  کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی کو شامل کیا جائے، لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔دوسری جانب بنوں واقعہ پر جرگہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا جس میں جرگہ مظاہرین کا 16 نکاتی ایجنڈا سامنے لایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں