آواران ،دن دہاڑے دکان پر ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

آواران(نمائندہ انتخاب)آواران بازار میں دن دہاڑے دکان پرڈکیتی ، چوردکان لوٹ کر فرار ہوگئے۔آواران بازار میں آلٹو گاڑی میں سوار چوروں نے خود کو جعلی نوٹ چیک کرنے والے ظاہر کرکے دوکان لوٹ لی۔ دکاندار کو جعلی نوٹ چیکنگ کا کہہ کر پیسوں کا صفایا کرگئے۔ گاڑی میں سوار دو مرد اور ایک خاتون چور کو لیویز اہلکاروں نے شیرین فرہاد کے چیک پوسٹ پر پکڑ کر دوبارہ چھوڑ دیا۔ دکان دار کا کہنا ہے کہ میرے 70 ہزار روپے لوٹ لئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 12 ہزار روپے رقم برآمد کرکے گاڑی سوار ڈکیتوں کو چھوڑدیا۔ علاقائی معتبرین کا ڈکیتوں کو دوبارہ بغیر قانونی کارروائی کے چھوڑے جانے پر تشویش کا اظہارکیا ۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں