نئے انتخابات کی ضرورت نہیں، فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے، حافظ نعیم

اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی نے ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو اس وقت کسی ری الیکشن کی ضرورت نہیں، ہمارا واضح مو¿قف ہے کہ فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ بڑی بڑی جماعتیں جو جمہوریت کی باتیں کرتی ہیں وہ بلدیاتی حکومت کو بااختیار نہیں بناتیں، 40 سال سے ملک میں اسٹوڈنٹ یونین نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے بلدیاتی حکومت کو وفاقی و صوبائی حکومت کی طرح وسائل فراہم ہوں، آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں لیکن جمہوری حکومت کے دور میں نہیں ہوتے۔انہوںنے کہاکہ ریاست کا مطلب عوام ہیں، آصف زرداری کے حلقے کو دیکھ لیں، جاگیردارانہ نظام کا معلوم ہوجائے گا، ریاست تعیلم، صحت اور امن نہ دے اور ٹیکس بھی لگائے تو ایسے نہیں چلے گا، ایسا کیوں کہ آپ عیاشیاں کرتے جاو¿ اور عوام پر بوجھ ڈالتے جاو¿؟

اپنا تبصرہ بھیجیں