انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت
اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ممبر خیبر پختونخوا نے دریافت کیا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے؟۔اس موقع پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی، انہوں نے بتایا کہ سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


