بسیمہ بائی پاس پر پیٹرول سے لوڈ گاڑی الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

واشک(صباح نیوز)واشک کے قریب بسیمہ بائی پاس پرپیٹرول سے لوڈگاڑی الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، کوئی جابی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق بسیمہ بائی پاس خضدار روڈ پر ایرانی ساخت زمباد گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی ،زمیاد گاڑی پیٹرول سے لوڈ تھی اور خضدار جارہی تھی ۔ گاڑی الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،جس کے باعث گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔ گاڑی میں سوار افراد نکلنے میں کامیاب ہوئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں