خیبر پختونخوا،رواں سال تخریبی حملوں میں 563 افراد جاں بحق یاز زخمی ہوئے ، رپورٹ

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک تخریبی حملوں میں 563 افراد جاں بحقیا زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 76 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 113 زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال 65 عام شہری جاں بحق جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے، فورسز کے 39 اہلکار جاں بحق اور 87 زخمی ہوئے، ایف سی کے 29 اہلکار جاں بحق اور 41 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔رپورٹ کے ڈی آئی خان میں تخریب کاروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 افراد کو جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی کیا۔رواں سال اب تک تخریب کاروں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو قتل اور 2 کو زخمی کیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، بنوں میں 12 پولیس اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 11 اہلکار جاں بحقاور 32 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں تخریب کاروں  کے ہاتھوں 11 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں