تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جلسہ ہوگا
کوئٹہ (یو این اے) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 26جولائی بروز جمعہ شام پانچ بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اتحاد کے دیگر رہنماﺅںکی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جو شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کے بعد باچا خان چوک پر عظیم الشان جلسہ عام میں تبدیل ہوجائیگی۔ جلسہ عام سے محمود خان اچکزئی اور اتحاد کے دیگر رہنماءخطاب فرمائینگے۔ بیان کے آخر میں کوئٹہ کے غیور عوام سے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


