پیکا ایکٹ کے تحت رﺅف حسن کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف رو¿ف حسن و دیگر9 ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا۔سماعت کے دوران رو¿ف حسن کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے کی جانب سے رو¿ف حسن سمیت دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ابھی تک ریکور نہیں ہوئے، جی میل لاگ ان کرنا ہے، پیڈ لوگ وٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، بیرون ملک سے لوگ شامل ہیں، ملزمان کے موبائل سے فیک اکاو¿نٹس ملے ہیں، رو¿ف حسن میڈیا ٹیم کو ہیڈ کرتے ہیں، ان کی جانب سے ٹیم کو احکامات دیے جاتے ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، جبران الیاس بیرون ملک سے کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس ایک ہی ٹیکنیکل ایکسپرٹ ہے چنانچہ ہمیں مزید وقت درکار ہے، ترمیم کے بعد پیکا ایکٹ کے تحت کیسز میں 30 روز کا ریمانڈ لیا جاسکتا ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی کی دوبارہ استدعا کی گئی۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہم انہیں سزا دلانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں تحقیقات ہوں، اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو سیل کیا گیا، ایسا حملہ کیا گیا جیسے بھارتی فوج نے کسی کشمیری کو پکڑا ہے۔بعد ازاں عدالت نے رو¿ف حسن سمیت 9 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں