نواب زادہ فہد خان بگٹی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا ،تدفن کیلئے ڈیرہ بگٹی روانہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نواب زادہ فہد خان بگٹی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جنازے کے بعد قافلہ کی صورت میں ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ کر دی گئی ، ڈیرہ بگٹی میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔یاد رہے کہ کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ۔ تصادم کے باعث نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی مرحوم میر احمد نواز بگٹی کے صاحبزادے فہد بگٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سے 6 افراد بھی زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں گروہوں کے درمیان تصادم دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں