پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے پیپلزپارٹی کی بنیاد 1967 میں ڈاکٹر مبشرحسن کیگھرپر رکھی گئی تھی اور وہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکرٹری تھے پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ڈاکٹر مبشر حسن ایک انتہائی اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے وزارت سائنس بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں