صادق سنجرانی، جام کمال و عثمان بزدار کی ملاقات
اسلام آباد/کوئٹہ:چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران سیاسی و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے زریعہ ملک کی تعمیر وترقی کے اہداف حاصل کیئے جاسکتے ہیں گزشتہ چند ماہ میں پنجاب اور بلوچستان کے عوام اور حکومتوں کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ملاقات میں چاروں صوبوں کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے لیئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے پنجاب قومی امور پر دیگر صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتا ہے انہوں نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ چاروں وزراء اعلیٰ کے صوبوں کے باہمی دوروں کو مزیدفروغ دیا جائے گاوزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی میں دلچسپی لینے اور عملی معاونت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔