حب میں لوٹ مار کی وارداتیں تسلسل سے جاری، پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام

حب (نمائندہ انتخاب) حب سٹی تھانہ کی حدود میں لوٹ مار کی وارداتیں تسلسل سے جاری پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ،نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈکیت گروہ نے حجام کے دکان پر دھاوا بول دیا ،حجامت بنوانے والوں سمیت نائیوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فونز اور نقدی رقم لوٹ فرار ہوگئے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اتوار اور پیر کی شب حب شہر میں دوحہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار 2ڈاکو حجام کی دکان میں داخل ہو گئے اور دکان میں بیٹھے حجامت والے 3افراد سمیت 2نائیوں اور ایک ہوٹل والے کوگن پوائنٹ پر 6عددقیمتی موبائل فونز اور نقدی رقم سے محروم دیا اور لوٹ مار کرنے کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ حب شہر میں چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے حب سٹی پولیس چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے حب شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں اور تاجروں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے حب کے شہری و تاجر برادری نے آئی جی پولیس بلوچستان سے حب شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں