86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی، مصدق ملک
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی سستی ہونے والی ہے، فیصلہ ہوچکا ہے کہ ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے قومی خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے گئے ہیں۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
Load/Hide Comments


