پشین ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شدید زخمی
پشین ( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکارشدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو پشین کے علا قے جا ن اڈا کے قریب مسلح افراد نے ٹریفک پو لیس اہلکا ر محمد مصطفی کو فا ئرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے ضلع پشین میں گزشتہ روزبھی لیویزچو کی پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے ۔
Load/Hide Comments


