سندھ کی جانب سےکھیرتھر کینال میں پانی کی عدم فراہمی، زمینداروں کا احتجاج

اوستہ محمد (آن لائن) زمیندار اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے کھیرتھر کینال میں پانی کی عدم فراہمی اور کھیرتھر کینال میں غیر قانونی طریقے سے پمپ مشین چلانے کے خلاف ایری گیشن آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر امام بخش جمالی عبدالستار جمالی اعجاز احمد جمالی قادر بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پینے کا پانی تک نہیں ہے ہمارا علاقہ نہری نظام ہونے کے باوجود اس وقت تباہ ہو چکا ہے جبکہ کھیرتھر کینال میں بااثر زمینداروں کی مشینیں چل رہی ہیں ہر ایک واٹر کورس پر تین تین ٹریکٹر چل رہی ہیں جس کے ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ اس پر محکمہ ایری گیشن کی جانب سے کاروائی نا کرنا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے ہم نے کئی دفعہ ناجائز مشینیوں کے بارے میں داروغہ کو آگاہی بھی دی ہے لیکن تا حال کچھ نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایری گیشن اور حلقے سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر صحت سردار ذادہ فیصل خان جمالی اس چیز کا فوری نوٹس لیں اور پانی کی فراہمی سمیت غیر قانونی مشینیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ منصفانہ طور پر پانی کی تقسیم ہو سکے اس موقع پر ایکس ای این کھیرتھر کینال گل حسن کھوسہ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیئے جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں