پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہیں طبی معائنہ کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا معائنہ کیا، ان کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بلڈ سیمپل لئے گئے، انہیں پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیاجبکہ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


