پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا: اسحاق ڈار، ملک قرضوں سے نہیں چلتے: اورنگزیب
اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا، مایوسی پھیلانے اور لوگوں کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، ملک سے منفی رویے کو ختم اور اصلاحاتی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیرہیں، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا،باہر سے ادھار لے کر ملک کی اقتصادی حالت بہترنہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایس ای سی پی ہیڈآفس بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق دار نے نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔ مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، معاشی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا چیلنج ہے،معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں، صرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضہ ہیں۔


