انکو پانچ منٹ میں سبق سکھادیں گے: ضیا لانگو، آپ گوادر کے حالات خراب کررہے ہیں، اشرف حسین

کوئٹہ (یو این اے) گوادر مذاکرات کے لیے جانے والے آل پارٹیز اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کے مابین تلخ کلامی، انکو سمجھائیں پانچ منٹ میں سبق سکھائیں گے، ضیا لانگو، عام لوگوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ حالات کو بگاڑ رہے ہیں، اشرف حسین اور ضیا لانگو کے مابین تلخ کلامی۔ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کی راہ ہمورا کرنے والے گوادر کے آل پارٹیز اور صوبائی وزیرداخلہ ضیا لانگو کے مابین اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو جاکر سمجھائیں ہم انہیں پانچ منٹ میں سبق سکھا سکتے ہیں، آل پارٹیز کے وفد میں موجود نیشنل پارٹی کے رہنما اشرف حسین نے کہا کہ آپ گوادر کے حالات مزید خراب کرنا چاہتے ہیں اگر اس طرح کیا گیا تو پورا گوادر جاکر بلوچ راج مچی کے دھرنا میں بیٹھ جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ اور اشرف حسین کے درمیان سخت جملوں کا استعمال ہوا جس پر اشرف حسین مذاکرات چھوڑ کر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں