حب میں وزیراعلیٰ کے مشیر کی زیر صدارت اجلاس، صحافیوں کو کوریج سے روک دیا گیا

حب (نمائندہ انتخاب) حب انتظامیہ و پولیس کا مقامی میڈیا کے ساتھ امتیازی سلوک برقرار امن وامان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انڈسٹریز میر علی حسن زہری کی زیر صدارت منعقد اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا۔ صحافی تنظیموں کا حب انتظامیہ وپولیس افسران کے میڈیا کے ساتھ رویے پر تشویش کا اظہار۔ رہنما پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زہری کی زیر صدارت حب میں امن وامان کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس کی کوریج سے حب انتظامیہ وپولیس نے مقامی صحافیوں کو روک دیا جبکہ صرف ایک مخصوص گروپ کو کوریج کی اجازت دی گئی۔ اس حوالے سے صحافی تنظیموں نے حب انتظامیہ وپولیس کے افسران کے صحافیوں کیساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب شہر میں امن وامان کی انتہائی مخدوش صورتحال پر انتظامیہ بالخصوص پولیس نے اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کے خاطر یہ اقدام اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں