بلوچستان ہائیکورٹ، بی وائی سی کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طلب

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ کے جحج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی کے عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ریلی میں گرفتار سیاسی کارکنوں کی بلاجواز جیل میں بندش اور 3 ایم پی او کے تحت عام طالبعلموں شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس بلوچستان نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بروز سوموار 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو طلب کیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیاسی کارکنوں کو بلاجواز بند کیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے انسانی حقوق کی پامالی ہے کیس کی پیروی سینئر وکیل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ امین مگسی صدام بلوچ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں