ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

کراچی (انتخاب نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ آج صبح سے ہی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں،گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ صرف افواہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور ہم اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بحث کسی سطح پر زیر غور نہیں، ہم سے اس متعلق وفاق نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں