خیبر پختونخوا میں ڈیری فارمز کو دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت
پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیری فارم والوں کو دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا پر حکومتی مو¿قف دیتےہوئے صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نےکہا کہ صوبے بھر میں دودھ کو چیک کرنے کےلیے 583 نمونے لیےگئے، ٹیسٹ کے دوران 7 اعشاریہ 2 فیصد دودھ کے نمونے درست قرار دے دیے گئے جب کہ بقیہ دودھ میں ملاوٹ پائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دودھ میں فارمولین زیادہ ڈالنے سے کینسر کے امکانات بڑھ جاتےہیں، جن دودھ فروشوں کے دودھ میں فارمولین زیادہ تھی ان دکانوں کو سِیل کیا گیا ہے۔ ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاش کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والےکیمکل کو دودھ میں ملایا جاتا ہے، حکومت نے دودھ چیک کرنےکی ذمہ داری حلال فوڈ اتھارٹی کو دی ہے۔
Load/Hide Comments


