ڈیرہ بگٹی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(یو این اے )نواحی علاقے کاشی غربی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کاشی غربی میں ٹیوب ویل پر کام کرتے ہوئے محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے خصوصی احکامات پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر بجلی کرنٹ سے متاثر ہونے والے محنت کش سکھیا خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کردی بعد ازاں جاں بحق شخص کی جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جاں بحق محنت کش کے لواحقین میں دو بچے اور بیوہ شامل ہیں علاقہ مکینوں نے جاں بحق شخص کی انتہائی مفلس ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور اور دیگر حکام سے ان کے بیوہ اور یتیم بچوں کی سرکاری طور پر مالی امداد کرنے کی گزارش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں