خضدار میںمتعدد ٹرانسفارمر جل گئے ،شدید گرمی میں شہر ی بجلی سے محروم

خضدار(نمائندہ انتخاب)خضدارسخت گرمی کی موسم میں سول کالونی سمیت خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کی ٹرانسفارمر جل گئے پورے نزدیکی کالونی کے دوسوگھرپر مشتمل علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہےگزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گئی ہے تاحال علاقہ مکینوں اور پریس کلب کے صحافیوں سےکسی نے رابطہ ہی نہیں کیا ہے سول کالونی کے مکینوں سراپا احتجاج واپڈاخضدار تاحال اپنی زمہ داریوں سے غافل تفصیلات کے مطابق سول کالونی خضدارکا ڈیفینس کہاجاتاہےعلاقہ مکینوں نے خضدار پریس کلب کے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایریا کے ٹرانسفارمرکو کم ازکم 30 سال کا عرصہ ہوچکاہے اب ٹرانسفارمربہت پرانی ہوچکی ہے لوڈ بالکل برداشت نہیں کررہی ہے اس دور کے کالونی میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین ریٹائرڈہوچکے ہیں لیکن خضدار ڈیفنس کی حیثیت رکھنے والے سول کالونی کو 30 سال کے عرصہ میں دوسرا ٹرانسفارمر نہ مل سکا اس ایریا مکینوں کو ہمیشہ نظراندار کیاگیا ہے ہرکوئی اپنے ڈیڈ انچ کی مسجد بناکرسول کالونی کو نظرانداز کیاگیا ہے واپڈا اسی کالونی سے ماہانہ ملازمین اوررہائشیوں سے باقاعدگی سے بجلی بل وصول کی جاتی ہے اور دوسو گھرپر مشتمل یہ علاقہ سال بھر تاریکی میں ڈوبا رہتاہے سال میں تین سے چار مرتبہ ٹرانسفارمر لوڈ برداشت نہ کرنے کی صورت میں جل ہی جاتے ہیں سول کالونی کے مکین اپنی مدد آپ ٹرانسفارمر کو مرمت کرواکروا کرتھک چکی ہے اس دور مہنگائی میں مزید لوگ دوسو کے پرانی ناقص ٹرانسفارمر کی خرچہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں خضدارکے عوامی نمائندگان اسی ایریاز سے مکمل بے خبر ہے خضدارکا واحد ادارہ خضدارپریس کلب رجسٹرڈ ہے انکے صحافی برادری سول کالونی کے مکینوں کے ساتھ ہی اس گرمی کےموسم میں اندھیرے میں بیٹھاہوا ہے ایک ہی ٹرانسفارمر پر اتنی بڑی آبادی کا ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہےسول کالونی کے مکینوں نے ایم این اے خضدار, ایم پی اے خضدار,کمشنر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے خضدار پریس کلب رجسٹرڈ سمیت سول کالونی کے مکینوں کو نئے ٹرانسفارمر فراہم کریں تاکہ سول کالونی کے مکینوں بجلی کی سہولت سے مستعفید ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں