خضدار ، بارشوں کی باعث سینکڑوں خاندان امداد کے منتظر، انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں

خضدار(بیورورپورٹ) حالیہ مون سون کی بارشوں نے ضلع خضدار میں تباہی مچا دی ہے خضدارکو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے عوامی نمائندگان اس مشکل گھڑی میں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے عملی کردار ادا کریں ۔حکومت متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار خضدارکے عوامی وسیاسی حلقوں نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع خضدار سے منتخب عوامی نمائندگان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور حالیہ بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیں اور نہ ہی حلقہ احباب میں متاثرہ گھروں کے دورے کیے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ضلعی انتظامیہ خضدارکے سربراہ کو داددیتے ہیں کہ اس مشکل کی گھڑی میں انہوں نے انتظامیہ کو ہرجگہ الرٹ رہنے اور عوامی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کی ہے کہ عوام کی خدمت جاری رکھے جہاں پر بھی حالیہ بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں وہاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں اور اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں انہوں نے منتخب عوامی نمائندگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ضلع خضدار میں حالیہ بارشوں کی باعث سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے لیکن عوامی نمائندگان کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوئیں اور عوامی نمائندگان کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جس پر افسوس کیاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بلاتفریق سیاسی سماجی کارکنان سمیت ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکیں آخر میں عوامی حلقوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش اور سیلاب سے ضلع خضدار میں جونقصانات ہوئے ہیں انکا فوری ازالہ کرکے ضلع خضدار کوآفت زدہ ضلع قراردیکر یہاں کے زمینداروں کےاوپر تمام زرعی قرضے سود سمیت معاف کئے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں