کرم، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 مشتبہ افراد ہلاک، 5 زخمی
سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آرآپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا، اس دوران سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان میں سے پانچ زخمی ہوگئے۔آئی اسی پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد تخریبی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔


