تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت (بیورورپورٹ) مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، پولیس ذرائع کے مطابق ریاض محلہ سنگانی سر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نصیر احمد ولد پیرمحمد نامی شخص کو قتل کردیا، ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق نواحی علاقہ ککن سے تھا جو اس وقت آپسر ڈاکی بازار میں رہائش پذیر تھے، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ، مقتول کی تدفیق آبسر کے قبرستان میں کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں