وزیراعلیٰ کا ذاکر بلوچ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری، بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنیکا اعلان

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاکر بلوچ سمیت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے اور قربانی دینے والے شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کو سنبھالیں گے۔ ذاکر بلوچ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دینے اور ان کے بچوں کی سولہ سال تک کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے اور ہوشاب میں سرکاری کالج مقتول ڈپٹی کمشنر کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں