بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے معمولی کمی کا امکان ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں