دکی، دو اسکولوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا

دکی ( آئی این پی )اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے دکی میں دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے مہمان خانے بنائے گئے دو سکولز واگزار کرواکر محکمہ تعلیم کے حوالے کردئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ کے مطابق کاروائیاں کلی بوجڑ اور کلی خیر محمد مٹھی ناصران می کی گئی جہاں پر دو سرکاری سکولوں سے مہمان خانے بنائے گئے تھے۔کلی بوجڑ میں پرائمری جبکہ کلی خیر محمد مٹھی ناصران میں مڈل سکول کو مہمان خانے بنائے گئے تھے۔کاروائءکے دوران سکولوں میں موجود سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے دونوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر عملہ عرصہ دراز سے غیر حاضر تھا جنکے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ تعلیم کو لکھ دیا ہے انہوں نے کہا دونوں سکول بطور مہمان خانے استعمال کئے جارہے تھے ضلع بھر میں کل 123 نان فنکشنل جبکہ 145 ون ٹیچرز سکول موجود ہیں۔کمشںنر لورالائی ڈویژن کی ہدایت پر کاروائیاں شروع کردی ہیں کسی کو سرکاری سکول مہمان خانے کے طور پر استعمال نہیں کرنے دینگے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں