حسن رﺅف کے بھارتیوں کیساتھ خفیہ روابط قومی سلامتی کیلئے تشویشناک ہیں، ظہور بلیدی
کوئٹہ (یو این اے) پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حسن رﺅف کے بھارتیوں کے ساتھ خفیہ روابط پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان کی لابنگ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف پاکستان کی عسکری قیادت کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد کو ظاہر کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


