پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود بجلی کے بل 70 روپے فی یونٹ کیسے آرہے ہیں، گوہر اعجاز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی۔ اپنے بیان میں سابق نگران وزیر کا کہنا تھاکہ جولائی میں پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ ہونے کے باوجود بل 40 ،60 اور70 روپے فی یونٹ بجلی پر کیسے آرہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ رہی ہے، اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی، بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کاہے جو بغیربجلی پیدا کیے ادا کی جارہی ہے۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھاکہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا 14روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں