اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا آغاز، حالات ناسازگار

یروشلم: (انتخاب نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد میں سیکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسرائیل کی فوج سرگرم ہے، اسرایئلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد حملوں اور دھماکوں کا بھی آغاز ہو گیا، عالمی خبر رسان ایجنسی رایٹرز کو نام چھپانے کے شرط پر جائے وقوعہ میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ لبنان میں سرگرم حزب اللہ گروپ نے سرحدی علاقے شیبا فارمز میں اسرائیلی فوج کے خلاف ایک کارروائی کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ کا آغاز ہو گیا، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں وہاں کی مقامی آبادی کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں، علاقے میں کسی بھی طرح کی سرگرمی ممنوع ہے۔
اس جھڑپ کی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں