چین میں آسمان پر 7 سورج نمودار ہوگئے

چین کے صوبے سچوان کی فضا میں بیک وقت سات سورج دکھائی دیے ہیں۔ یہ سورج دراصل روشنی کے انعطاف اور انتشار کے باعث دکھائی دیے۔ چینگڈو کے مطلع پر سورج تو ایک ہی تھا تاہم روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اُس کی 6 شبیہیں پیدا کردیں۔چینگڈو کے شہریوں نے یہ دل کش اور عجیب نظارہ سیل فون ویڈیوز کی شکل میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا۔ لوگ یہ حسین، دل کش اور عجیب نظارہ دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور تھوڑے سے خوفزدہ بھی۔بعض توہم پرستوں نے اِسے قربِ قیامت کی نشانیوں میں شمار کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نظارے کبھی کبھی فضا میں بعض بنیادی تبدیلیوں، بادلوں کے ٹکروں کی موجودگی اور روشنی کے راستے تبدیل ہونے سے دکھائی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں