بنگلا دیش میں سیلاب سے لاکھوں افراد محصور، پانی بھارت نے چھوڑا، طلبا کا الزام
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 36 لاکھ افراد محصور اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، کئی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔بارشوں اور سیلاب سے فینی، مولوی بازار، حبی گنج، کوملا اور چٹاگانگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔بدھ کی رات ڈھاکا میں طلبا نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جن میں الزام لگایا گیا کہ سیلاب بھارت میں ڈیم کے سلوز گیٹس کھولنے کی وجہ سے آیا۔بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ ’درست نہیں‘ کہ سیلاب گمتی ندی پر واقع دمبور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے آیا۔
Load/Hide Comments


