پی ٹی آئی اور پولیس میں جھڑپ ،8اہلکار زخمی، ایم این اے سمیت درجنوں کارکنان گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ٹی ائی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترنول میں پولیس اور پی ٹی ئی کارکنان میں جھڑپ ہوئی، دن بھر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی بڑھتی رہی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرﺅا اورتشدد سے 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ صبح سے اب تک ایک ایم این اے سمیت 32 کارکنوں کوگرفتار کیا گیا۔ گرفتارکارکنوں کو تھانہ ترنول منتقل کیا گیا۔ گرفتار ایم این اے ارباب عامر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ارباب عامر پر ترنول میں پولیس پر فائرنگ کا الزام ہے، جبکہ پولیس نے ایم پی اے ملک شہاب کوحراست میں لے لیا ۔
Load/Hide Comments


