شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، شکوے، شکایتیں، یقین دہانیاں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاو¿س لاہور میں بلا لیا گیا۔ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے، مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ بھی ملاقات میں شامل ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ادھروزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں