نیازی قوم سے جھوٹ بولنا بند کرو،پلوشہ خان
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیازی صاحب قوم سے جھوٹ بولنا بند کرو، اگر کورونا پر قابو پالیا گیا ہے تو مارکیٹ بند کرنے کاکیا مطلب ہے،لاک ڈاؤن پنجاب میں ہو تو ٹھیک سندھ میں ہو تو غلط ہے، یہ کیسی منافقت ہے؟کورونا ٹیسٹنگ بند کرنے سے کورونا ختم نہیں ہوتا،عمران خان کورونا پر قوم کو گمراہ کرنے کا جرم کر رہے ہیں، عمران خان نے کورونا بارے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
Load/Hide Comments


