کچے کے 20 خطرناک ڈاکوئوں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری

لاہور(صباح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوئوں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ڈاکوئوں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق خفیہ اطلاع دہندہ کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، مطلوب ڈاکوئوں میں شاہد ولد کمال اورمجیب ولد امان اللہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں مطلوب ڈاکں میں وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش، احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطا اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ، دریجن عرف دادو، میرا ولد حضوری، گورا ولد حسین، ثنا اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر اور راہب شر، عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد بھی مطلوب ڈاکوئوں میں شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق ڈاکوئوں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں