بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے،بیرسٹر سیف
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے ، اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطا تارڑ خود لے رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطا تارڑ خود لے رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔


