گھنٹوں انتظار،مریض ،سرکاری ملازم اور بچےخوار،وی آئی پیز کی آمد پرکوئٹہ میں بدترین ٹریفک جام
کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نائب وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور دیگر وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کی معروف سڑکوں جناح روڈ، ڈبل روڈ، پرنس روڈ، انسکمب روڈ، سرکلر روڈ ، حالی روڈ، سمنگلی روڈ ، پشین اڈہ ، وائٹ روڈ، زرغون روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر وی آئی پیز کے آمد کے موقع پر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے سکول کے بچوں، طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین سمیت شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے اور طلباء و طالبات سمیت سرکاری ملازمین کو اپنے دفاتر اور تعلیمی اداروں سے اپنے گھروں کو جانے کے لئے کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے سڑکوں پرانتظار کرنا پڑا عوامی حلقوں نے وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سڑکوں کو وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے دوران سڑکوں کو بلاک نہ کیا جائے بلکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع پہلے سے شہریوں کو بتائے جائیں اور کم وقت کے لئے سڑکوں کو عام شہریوں کی آمدو رفت کے لئے بند کیا جائے کیونکہ وی آئی پیز کی آمد کے موقع پر مختلف سڑکوں کو بند کرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے شہریوں کو ذہنی کوفت اور دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔


