چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد :چاروں صوبوں کے صوبائی افسروں کی نمائندہ تنظیموں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا چیف سیکرٹری صوبائی عہدہ ہے، وفاقی حکومت اپنا نمائندہ نہیں لگا سکتاملکی آئین میں صوبائی خود مختاری کا وعدہ کیا گیاصوبائی بیوروکریسی کی اہم ترین پوسٹ پر وفاقی افسر بٹھانا غیر آئینی ہےصوبائی پوسٹوں پر وفاقی افسر تعینات کرنا عہد غلامی کی یادگار ہےصوبائی بیوروکریسی میں مداخلت کا مقصد صوبوں پر وفاق کی آہنی گرفت رکھنا تھایہ طریقہ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1915 کی شق 98 سے شروع ہوا اور آزادی کے بعد یہ قانون ختم ہو گی آئین میں واضح لکھا ہے کہ وفاق اور صوبوں کی اپنی اپنی سول سروسز ہوں گی آئینی شقوں کا آج تک صحیح معنوں میں نفاذ نہیں ہوا
Load/Hide Comments


