بلوچستان کے ایس ایچ او کو چھوڑیں پہلے کچے سے اپنی بکتربند گاڑیاں واپس لائیں، سینیٹر عمر فاروق
اسلام اآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوان بالا کے اجلاس میں بحث کے دوران رہنما عوامی نیشنل پارٹی و سینیٹر عمر فاروق سینیٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، پرویز مشرف نے بھی یہی کہا تھا تمہیں وہاں سے ہٹ کریں گے، آج iیہ اسی کے کیے دھرے کا رونا رو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہمیں بلوچستان کے حالات پر آئی جی، کور کمانڈر کو بلانا چاہیے، اگر انسپکٹر جنرل (آئی جی)، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کور کمانڈر سے کنٹرول نہیں ہورہا تو عہدہ چھوڑ دیں، بلوچستان جب سے بنا ہے یہ کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔پینل آف چیئر عرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، سینیٹر عمر فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایس ایچ او کی بات کررہے ہیں پہلے کچے کے ڈاکوؤں سے بکتر بند گاڑیاں تو چھڑوا لیں،سینیٹر عمر فاروق نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکو بارہ بارہ پولیس والوں کو قتل کر رہے ہیں، پہلے وہاں اپنا سر اونچا کریں، بلوچستان جب سے بنا ہے یہ کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی، ایف سی اور کور کمانڈر سے کنٹرول نہیں ہورہا تو عہدہ چھوڑ دیں، بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کے پاس ایک اے سی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے، عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق بندوق اٹھانے والے ہی دہشتگرد ہے ان سے کوئی پوچھے کہ ان کو دہشتگرد کس نے بنایا۔بلوچستان میں بہت اوپر کے لوگوں کی حکومت ہے، بلوچستان ستر سالوں سے محروم ہے، خدارہ ان پر رحم کریں۔


