حب ڈیم میں ذخیرہ ہونیو الا 6 لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ پانی کراچی ،حب سمیت کئی علاقوں کیلئے 3 سال کیلئے کافی ہو گا

حب(نمائندہ انتخاب ) حب ڈیم ایک مرتبہ پھر گیا ،اضافی پانی کا اخراج اسپیل سے شروع ڈیم میں ذخیرہ ہونیو الا 6 لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ پانی کراچی کے بعض علاقوں سمیت حب ساکران اور گڈانی کے لئے 3سالوں کیلئے کافی ہو گا اس حوالے سے ایکسین ایری گیشن کینال حب عبدالجبارزہری اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم عبدالرحمن کے مطابق حب ڈیم کے کیجمنٹ علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے سیزن سے ڈیم میں داخل ہونے والے سیلابی ریلوں سے اس بار ڈیم میں 20فٹ پانی آنے کے بعد اسکا لیول 339فٹ کی سطح عبور کر چکا ہے اور 3340فٹ کی سطح پر پہنچ کر ڈیم کے اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج حب ندی میں شروع ہو چکا ہے 2024ء میں ڈیم مکمل بھرنے سے قبل 2022ء اور 2023ء میں بھی مکمل طور پر بھر گیا تھا اور اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج ہوا تھا حکام کے مطابق حب ڈیم میں ذخیرہ ہونے والا پانی کراچی کے ضلع غربی کے علاقوں بلدیہ ٹائون وملحقہ آبادیوں اور اورنگی ٹائون سمیت حب کی شہری آبادی ،حب وساکران کے زمینداروں کی کاشتکاری حب انڈسٹریز اور گڈانی کے شہریوں کی 3سال کی ضرورت کیلئے کافی ہے سرکاری حکام بتاتے ہیں کہ حب ڈیم کے کیجمنٹ علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور اب جو پانی ڈیم میں داخل ہو گا وہ اسپیل وے سے خارج ہو کر حب ندی کے راستے سے سمندر برد ہو جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں