علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔علی وزیر کی جانب سے وکیل عطا اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔عدالت نے علی وزیر کو 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
Load/Hide Comments