بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 کو سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز دے دی گئی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قانون پچھلی حکومت میں پیش کیا گیا تھا اور بھنگ صرف ادویات میں استعمال کے لیے کاشت ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بل اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے جو کہ وقت کا پابند ہے۔بھنگ کنٹرول اتھارٹی کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ دو روز میں بل پر رپورٹ پیش کی جائے۔
Load/Hide Comments