اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی صلح کی درخواست پر سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ اہلیہ کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی العرض کا خدشہ ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس قاضی امین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نام پرخواتین کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے،بیوی کو قتل کرنے والے کو رعایت کیوں دیں؟عدالت فریقین کی صلح پر ٹھپے لگانے کیلئے نہیں بیٹھی
Load/Hide Comments


