کوئٹہ، پولیس موبائل پر دھماکہ ،2 پولیس اہلکارجاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں میں دو اہلکار جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکابوستان روڈ پر ہوا، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد قرار واقعی سزا دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کیخلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تخریب کاری کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس نےتخریب کاری کیخلاف لازوال قربانیاں دیں، تخریب کاری سےنمٹنےکیلئےقوم کےغیرمتزل عزم کوشکست نہیں دی جا سکتی، عوام کی حمایت سے آخری تخریب کاری، سہولت کارکےخاتمےتک جنگ جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بھی بوستان روڈپردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان پولیس ،لیویز،سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجا سکتا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تخریب کاری اورانکےسہولت کاروں کاخاتمہ کرکےدم لیں گے، تخریب کاری کےخلاف جنگ میں فورسزکےشانہ بشانہ کھڑی ہے،بحالی امن کیلئےجاں بحق اہلکاروںکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں