بی این پی کی حکومتی وفد سے ملاقات، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق حکومت سے موقف مانگ لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو بی این پی مینگل کا وفد سپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔کابینہ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وفد کولیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں، بی این پی مینگل کاوفد صادق سنجرانی کے ہمراہ حکومتی وفد سے ملاقات کریں گے۔کابینہ ذرائع نے مزید بتایا کہ بی این پی مینگل نے مجوزہ آئینی بل کا مسودہ مانگا ہے جبکہ بی این پی مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق حکومت سے موقف مانگ لیا۔
Load/Hide Comments